۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ یزدی کے بارے میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی بنیادوں پر مستحکم عقیدہ، اس راہ میں استقامت اور دینی و انقلابی غیرت، اس محترم شخصیات کی کچھ دیگر اہم خصوصیات تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے حوزہ علمیہ جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیۃ اللہ محمد یزدی کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

عالم مجاہد مرحوم آیت اللہ یزدی کے انتقال پر حوزہ علمیہ قم ، مراجع عظام، جامعہ مدرسین کی اعلی کونسل ، مرحوم کے شاگردوں، دوستوں ، ارادتمندوں اور مرحوم کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔مرحوم آیت اللہ یزدی نے انقلاب سے قبل انقلابی اور اسلامی سرگرمیوں اور ملکی انتظامات میں و عدلیہ کی سربراہی، گارڈين کونسل کی رکنیت ، خبـرگان کونسل کی رکنیت اور پارلیمنٹ کی رکنیت کے دوران اہم خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ علمی اور فقہی شعبہ میں بھی گرانقدر اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اسلامی انقلاب کی بنیادوں پر مستحکم عقیدہ، اس راہ میں استقامت اور دینی و انقلابی غیرت، اس محترم شخصیات کی کچھ دیگر اہم خصوصیات تھیں۔ انشاءاللہ انکی یہ گرانقدر خدمات انکے درجات کی بلندی کا ذریعہ ہونگے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت ، مغفرت اور رضوان نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

سیّد علی خامنہ‌ای
۱۹ آذر ۱۳۹۹

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .